کانگریس نائب صدر راہل گاندھی نے آج کہا کہ انہیں لگتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لوگ لوک سبھا میں جواہر لعل نہرو یونیورسٹی (جے این یو) تنازعہ پر ہونے والی بحث کے دوران انہیں بولنے نہیں
دیں گے۔
مسٹر گاندھی نے پارلیمنٹ کے احاطے میں نامہ نگاروں سے کہا ’’حکومت کہتی ہے کہ وہ جے این یو معاملے پر بحث کرنے کے لئے تیار ہے۔
میں بھی اس معاملے پر اپنی بات رکھوں گا لیکن وہ مجھے بولنے نہیں دیں گے۔